
Surgeries

Eye & Retina Hospital
uveitis
آنکھ کے اندر کی سوزش ایک غیر معمولی بیماری ہے - اس کی بے شمار وجوہات ہوتی ہیں لیکن ہر مریض میں وجہ ڈھونڈنا مشکل ہوتا ہے۔مریض کی آنکھ میں سوزش کی وجہ سے درد ،سرخی اور نظر میں کمی ہو سکتی ہے لیکن فوری طور پر علاج شروع کرنے سے تقریباً مکمل نظر واپس آ سکتی ہے
سوزش uveitis کئ طرح کی ہو سکتی ہے۔ آنکھ کے اگلے حصے iris کی سوزش درد سرخی اور نظر میں کمی اور روشنی کے چھبنے کی علامتوں سے ظاہر ہوتی ہے ۔ اس کے لئے مخصوص قطرے ڈالنے سے فوری فرق پڑتا ہے -لیکن علاج میں دیر کرنے سے سفید موتیا ،کالا موتیا ، اور پتلی کے مستقل جڑنے سے اس کی حرکت رک سکتی ہے
آنکھ کے پجھلے حصے chorioretinitis کی سوزش میں درد کی شکایت عام طور پر نہیں ہوتی - مریض عام طور پر نظر میں اچانک آنے والے دائرے floaters اور نظر میں کمی اور ٹیڑھا پن distortion کی شکایت کرتے ہیں ۔ سوزش کی یہ قسم رفتہ رفتہ نظر کو متاثر کرتی ہے اور اس کی بیشمار وجوہات ہوتی ہیں ۔ اس کے لئے steroids اور non steroidal دوائیوں کی ضرورت ہوتی ہیں ۔ ان دوائیوں سے انسانی جسم کی قوت مدافعت کو کمزور کیا جاتا ہے تا کہ سوزش سے ہونے والے نقصان کو کم سے کم کیا جائے ۔ سوزش کی یہ قسم بار بار حملہ آور ہوتی ہے اور اس لئے اس کے لمبے عرصے کے لئے قوت مدافعت کو متاثر کرنے والی دوائیوں کی ضرورت پڑتی ہے جن کے نقصانات کو مانیٹر کرنا بہت ضروری ہوتا ہے
For consultation مزید مشورہ کے لئے
ڈاکٹر محمد سہیل شہزاد
آئ اینڈ ریٹینا ہاسپٹل
۶۱-ڈی - فاصل ٹاون - لاہور
فون -
92- 0345/346-943-9202