top of page
3.webp
1.jpg
1.jpg
2.jpg
1.jpg

MIGRAIN

درد شقیقہ - زہنی دباو - ٹینشن سے آپُکے دماغ پر مضر اثرات ہوتے ہیں

ان سے بچنے کے لئے آپ نے کیا کرنا ہے ؟

 

 

ڈاکٹر محمد سہیل شہزاد کے مطابق -

 زہنی دباو سے بچنے کے لئے مندرجہ ذیل سنہری اصولوں پر عمل کریں

 

:آفس کی ٹینشن سے بچنے کے لئے

 

۱- یاد رکھیں - آفس کی پریشانیوں کو وہیں رہنیں دیں- اس بوجھ کو گھر میں نہ جانے دیں

۲- آفس میں وقت پر جائیں لیکن مقررہ وقت کے بعد غیر ضروری قیام نہ کریں -آفس سے باہر بھی ایک زندگی ہے -اور وہ زیادہ بہتر ہے

۳- آفس میں غیر ضروری دوستیاں نہ کریں- لیکن سب سے ادب لیکن تھوڑا فاصلہ رکھیں

۴- کسی سے توقع نہ رکھیں- اگر کوئ مدد کرے تو شکریہ ضرورُ ادا کریں - اس سے ماحول بھی خوشگوار رہتا ہے- اور آپ بھی اطمینان میں رہتے ہیں - اگر آپ کی مدد کرنے سے کوئ انکار کرتا ہے تو پریشانی کی ضرورت نہیں- آپ ایک نئی چیز سیکھنے جا رہے ہیں

۵- اگر آپ آفس میں اعلی عہدے کے حقدار ہیں - اور آپ کو اس سے محروم رکھا جا رہا ہے- تو ایک بات یاد رکھیں - زمانہ آپ کے اخلاق سے آپ کو یاد رکھے گا نہ کے آپ کی پوزیشن سے- سب سے اہم حقیقت موت ہے- دنیا میں انسان جو مرضی مقام حاصل کر لے- اس کا آخری ٹھکانہ قبر ہے

۶- لفظ “ میں” کو اپنے اندر سے نکالیں-

“میں “ اس دنیا کے فساد کی سب سے بڑھی وجہ ہے-

“میں ہی یہ کر سکتا ہوں “ ایک غرور ہے اور غرور کا حق صرف رب کے پاس ہے ۔

“سارے اختیار میرے پاس ہوں” ایک ایسی بیماری ہے - جس کا علاج نہیں ہے- اس سے بچیں- یہ خود آپ کے لئے صرف پریشانی کا باعث ہی ہے

 

۷- ہمیشہ یاد رکھیں- آپ کی فیملی اور دوست سب سے آپ کے لیے سب سے اہم ہیں

 

 

گھریلو ٹینشن سے بچنے کے لئے

 

بہت سے لوگ خاص طور پر خواتین اپنے گھر کے حالات سے پریشان رہتی ہیں

میرے خیال میں اس کی سب سے بڑھی وجہ دوسروں سے مقابلہ ہے- “میرا شوہر دوسرے شوہروں جیسااچھا نہیں” “!میرے گھر میں اتنا سامان کیوں نہیں”

اور ایسا بہت کچھ

 

اس کا سادہ سا جواب یہ ہے کہ کہیں نہ کہیں ہم خدا کی تقسیم پر راضی نہیں - اور یہ کفر کی ایک مثال ہے- دنیا کا جو بھی شخص خدا کی تقسیم پر راضی نہیں ہوتا- اس کے چہرے پر کبھی اطمینان نہیں آ سکتا- انسان کے پاس جتنا مرضی کچھ آ جائے - اس کا دل نہیں بھر سکتا جب تک کے وہ اس بات کو زہن میں نہیں بٹھا لیتا کہ اس دنیا میں رب کو راضی ہونے کی سب سے پہلی شرط ہی اس کی تقسیم سے راضی ہونا ہے-

اس کے لئے ہمیشہ یاد رکھیں کہ خوش رہنے کے لئے سب سے ضروری چیز دل کا اطمینان ہے - اور دل کا اطمینان آپ کے غیر متزلزل ایمان پر ہے - اس دنیا میں کوئ بھی کسی چیز کا مستقل مالک نہیں ہے سوائے اللہ کہ-

جس کے بہت کچھ ہے - جانا اس نے بھی خالی ہاتھ ہے- اور اس کا حساب بھی سخت ہے

 

ڈاکٹر سہیل شہزاد

- چیف سرجن مغل آئ ہاسپٹل

چیف سرجن آئ اینڈ ریٹینا ہاسپٹل

 

مزید مشورہ کے لئے

ڈاکٹر محمد سہیل شہزاد

آئ اینڈ ریٹینا ہاسپٹل

۶۱-ڈی - فاصل ٹاون - لاہور

فون -

92- 0345/346-943-9202

Address

61-D, Faisal town, Lahore, Pakistan

Contact

92-345-9439202

92-346-9439202

92435165661

Opening Hours

Mon - thu

Friday

10:00 am – 08:00 pm

10:00 am -- 12:30:pm

03:30 pm --08:00 pm 

Saturday 

10:00 am – 08:00 pm

  • Facebook
  • Twitter
  • LinkedIn
  • Instagram
Thanks for submitting!
bottom of page