
Surgeries

Eye & Retina Hospital
FLASH /FLOATERS
Dr Muhammad Sohail Shehzad

Consultant Ophthalmologist & Retinal surgeon
فلیش- یا روشنی کی چمک
اور
فلوٹرز- یا نظر آنے والے بادل/جالا
ایک نارمل آنکھ میں ہو سکتے ہیں - یہ ہماری آنکھ میں موجود میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے ہوتےہیں
بڑھتی عمر کے ساتھ یہ جیلی اپنی جگہ سے علیحدہ ہو جاتی ہے -- اس سے اچانک فلیش اور فلوٹرز آسکتے ہیں - اس میں آنکھ کی پتلی کو پھیلا کر معائنہ کرنا ضروری ہوتا ہے- عامُ طور پر یہ قدرتی طور پر ہونے وال تبدیلی کیوجہ سے ہوتے ہیں - اور اس کے لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی
البتہ صرف کچھ لوگوں میں یہ مکمل طور پر آنکھ کے پچھلے پردے سے علیحدہ نہیں ہوتی - جس کی وجہ سے مستقل دائرہ نمایا بیضوی بادل یا جالا آنکھ کے آگے رہ سکتا ہے اور نظر میں مسئلہ کر سکتا ہے -
اس کے لئے دن کی روشنی میں سیاہ عینک بھی لگائ جا سکتی ہے -
سوال: کیا فلوٹرز- یا نظر آنے والے بادل/نشان /جالے کا اپریشن ممکن ہے
جواب: جی ہاں ممکن ہے
سوال: فلوٹرز- یا نظر آنے والے بادل/نشان /جالے کا اپریشن کب کرتے ہیں
جواب: کئی وجوہات سے آپریشن کرنا پڑتا ہے جیسے مریض بہت زیادہ پریشان ہو- آنکھ میں خون آجاتے یا آنکھ کا نور کاپردہ اپنی جگہ سے اکھڑ جائے
سوال: کیا فلوٹرز- یا نظر آنے والے بادل/نشان /جالے خودبخود ختم ہو سکتے ہیں
جواب: جی ہاں - لیکن اگر ختم نہ بھی ہوں تو وقت کے ساتھ کم ہو جاتے ہیں

